رہبر انقلاب اسلامی: لبنان امريكہ اور اسرائيل كی شكست كا مركز ہے ۔

IQNA

رہبر انقلاب اسلامی: لبنان امريكہ اور اسرائيل كی شكست كا مركز ہے ۔

سياسی گروپ: لبنانی پارليمنٹ كے اسپيكر كے رہبر سے ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی نے فرمايا كہ لبنان كی ۳۳ روزہ استقامت میں تائيد الٰہی شامل حال تھی اور لبنان امريكہ اور اسرائيل كی شكست كا مركز ہے۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق لبنان كی پارليمنٹ كےاسپيكر جناب نبیہ بری اور ان كے ساتھ آئے ہوئے وفد نے منگل كے روز قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات كی ۔
قائدانقلاب اسلامی نے اسرائيل كےخلاف لبنان كی ۳۳ روزہ جوانمردی كو عالم اسلام كے لئے مایہ افتخار قرار ديا ۔
رہبر انقلاب نے فرمايا كہ امريكہ اور اسرائيل كے مقابل ايسی دليری اور جانثاری كی سابقہ كوئی مثال نہیں ہے اور اس كے دور رس نتائج بر آمد ہوں گے ۔
انھوں نے سيد حسن نصر اللہ كو عالم اسلام میں ايك ممتاز شخصيت قرار ديتے ہوئے فرمايا كہ اس ۳۳ روزہ جنگ میں نبیہ بری كا كردار بھی انتہائی مثالی تھا ۔
اور اتنی بڑی كاميابی كا راز حزب اللہ اور امل مليشياء كا باہمی اتحاد تھا جس كو مستقبل میں اور مستحكم ہو نا چاہيئے ۔
رہبر انقلاب نے فرمايا كہ آج امريكہ اور اسرائيل كی بھر پور كوشش ہے كہ لبنانيوں كی عظيم فتح پر پردہ ڈالا جائے لہٰذا آپ كو ان كی سازشوں سے آگاہ رہنا چاہيئے ۔
انھوں نے فرماياكہ دشمنان اسلام روحانی طور پر انتہائی كمزور ہو چكے ہیں اور لبنان ان كی شكست كا مركز ہے اور ايران كی موجودہ پو زيشن پہلے كی نسبت بہت بہتر ہے ۔
اس ملاقات میں ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر جناب حداد عادل نے بھی لبنان كی عظيم فتح پر لبنانی عوام كا اتحاد اور قوت ايمانی سے سر شار ہونا قرار ديا اور كہا كہ یہ بات روز روشن كی طرح عياں ہے كہ ايمان سے بہتر كوئی ہتھيار نہیں ہے اور ہم اپنے لبنانی بھائيوں كی ہر طرح كی اخلاقی مدد كرتے رہیں گے ۔