آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی : امام زمانہ (عج) كا پہلا كام مستكبرين عالم كے خلاف جہاد ہوگاـ

IQNA

آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی : امام زمانہ (عج) كا پہلا كام مستكبرين عالم كے خلاف جہاد ہوگاـ

سياسی گروپ: آپ لوگوں كا جہاد انقلاب اسلامی كی كاميابی كا سبب بناـ ظہور كے بعد امام عصر (عج) كا پہلا كام مستكبرين عالم كے خلاف جہاد ہوگا ـ

ايران كی قرآنی خبر رسان ايجنسی (ايكنا) نے (رسا) سے نقل كيا ہے كہ آیۃ اللہ نوری ہمدانی نے سپاہ پاسدارن كی يونين اور پيام نور يونيورسٹی كی رضا كار خواتين كو خطاب كرتے ہوئے فرمايا كہ تمام الٰہی پيغمبروں اور ائمہ طاہرين كو صادق كہنا صحيح ہے اس لئے كہ اس كے معنی ہیں سچ بولنے والےـ
ليكن چھٹے امام (ع) كو اس لقب سے اس لئے جانا اور پہچانا گيا تاكہ جعفر صادق (ع) اور جعفر كذّاب كے درميان فرق واضح رہے ـ
مرجع تقليد نے ائمہ معصومين (ع) كی صفات بيان كرتے ہوئے فرمايا كہ ہمارے ائمہ ، معصوم اور اپنے زمانہ كے سب سے زيادہ شجاع ، سخی اور عالم تھےـ