مراجع تقليد كے دفاتر میں امام جعفر صادق علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے مجالس عزا كا انعقاد كيا گيا ہے ـ

IQNA

مراجع تقليد كے دفاتر میں امام جعفر صادق علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے مجالس عزا كا انعقاد كيا گيا ہے ـ

معاشرتی گروپ: حرم مطہر حضرت معصومہ (س) اور مراجع تقليد كے دفاتر میں صادق آل محمد حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام كی شہادت كے سلسلے میں مجالس عزا كا انعقاد كيا گيا ہے ـ
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "رسا نيوز" سے نقل كيا ہے كہ مبیّن مذھب تشيع حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے حرم مطھر حضرت معصومہ اورمراجع تقليد كے دفاتر میں مجالس عزا كا انعقادكيا گيا ہے ـ جس میں عاشقان مكتب امام صادق علیہ السلام اور حوزہ علمیہ قم كے طلاب نے شركت كی ـ
خطباء نے امام ششم كے فضايل اور اُن كی حيات طیّبہ كے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اس سے قبل مرجع تقليد حضرت آیۃ اللہ حسين وحيد خراسانی نے اپنے درس خارج میں امام جعفر صادق علیہ السلام كی شہادت كے دن كو زندہ ركھنے كی تاكيد كرتے ہوئے كہا كہ امام جعفر صادق علیہ السلام كی شہادت كے دن كو عاشورہ ثانی كی طرح منايا جاۓ ـ