غلام رضا چراغی جو كہ امور مساجد كے مسئول ہیں نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ان دو نمايشگاھوں كا انعقاد مسجد صاحب الزمان (ع)، مسجد فاطمہ زہرا (س) ،ادارہ فرھنگ و ثقافت اسلامی اور دز فول كی لائبريری كی كمیٹی كے توسط سے كيا گيا ہے ـ
جناب چراغی نے كہا ان نمايشگاھوں میں 1000 موضوعات پر كتابیں اور 3000 (تين ھزار) مختلف موضوعات پر سیڈيز 5 نومبر سے يكم دسمبر تك ركھی جائیں گی ـ
انہوں نے مزيد كہا كہ شائقين كے لئے نمايشگاھیں صبح 8 ـ 12 بجے تك اور عصر 16 ـ 18 بجے تك كھلی رہیں گی ـ
انھوں نے كہا كہ ان نمايشگاہوں میں كتب اور ديگر اشياء میں 30 فيصد رعايت ہوگی ـ