آیۃ اللہ نوری ھمدانی:مكتب اھل بيت علیہم السلام، اسلام كے دو سو سال بعد وجود میں نہیں آيا ـ

IQNA

آیۃ اللہ نوری ھمدانی:

آیۃ اللہ نوری ھمدانی:مكتب اھل بيت علیہم السلام، اسلام كے دو سو سال بعد وجود میں نہیں آيا ـ

سياسی گروپ: مكتب اھل بيت علیہم السلام ،اسلام كے دو سو سال بعد پيدا نہیں ہوا بلكہ یہ وھی مكتب پيغمبر (ص) اور قرآن ھے ـ
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رسا سے نقل كيا ہے كہ مرجع تقليد حضرت آیۃ اللہ نوری ھمدانی نے سپاہ پاسدارن كی يونين اور "آران و بيدگل" كی پيام نور يونيورسٹی كی رضا كار خواتين كو خظاب كرتے ھوۓ فرمايا: امام جعفر صادق علیہ السلام مكتب تشيع كے موسس اور بانی نہیں ھیں ـ یہ تعبير عوام كے درميان غلط رائج ھوگئی ہے جس سے بعض مخالفين سو ء استفادہ كرتے ھیں ـ مكتب اھل بيت علیہ السلام، اسلام كے بعد وجود میں نہیں آيا بلكہ یہ وھی مكتب پيغمبر (ص) اور قرآن عترت ھے ـ
مرجع تقليد نے فرمايا: صادق آل محمدامام جعفر صادق علیہ السلام وہ ھیں جنھوں نے معاویہ ای اسلام جب معاشرے میں رائج ھونے لگا تو آپ نے اسلام حقيقی كو لوگوں كے سامنے بيان فرمايا: لہٰذا وہ مبیّن مكتب اسلام و تشيع ھیں ـ
آیۃ اللہ نوری ھمدانی نے مزيد فرمايا كہ تمام فرقوں اور گروھوں سے وسعت نظر اور منطق كے ساتھ بحث و مناظرہ كيا جائے ـ جيسے كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر نے بش كو خط لكھ كر اپنی منطق اور وسعت نظر كا ثبوت پيش كياـ
مرجع تقليد نے عراق اور افغانستان میں ڈھائے جانے والے مظالم كو مد نظر ركھتے ھوئے كہا كہ امريكيوں كو جواب دينا ھوگا كہ عراق اور افغانستان پر قبضے كا كيا جواز ھے ؟
اُنھوں نےمزيد فرمايا كہ امريكيوں كے پاس اس كا كوئی جواب نہیں ہے ليكن افسوس كہ ہم اگر كوئی بات بھی وہاں كی عوام كے حمايت میں كہتے ہیں تو ہم پر الزام لگايا جاتا ہے كہ یہ عراق اور افغانستان كے معاملات میں مداخلت كررہے ھیں ـ