اسلامی جمھوریہ ايران ايك مھم اور مؤثر ملك كی شكل اختيار كرچكا ھے ـ

IQNA

اسلامی جمھوریہ ايران ايك مھم اور مؤثر ملك كی شكل اختيار كرچكا ھے ـ

سياسی گروپ : اسلامی جمھوریہ ايران شھداء كے خون كی بركت سے عالمی اور علاقائی سطح پر ايك مھم اور مؤثر ملك كی صورت اختيار كرچكا ھےـ
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) شعبہ مغربی آذر بائيجان كی رپورٹ كے مطابق یہ بات سپاہ پاسداران كی بری فوج كے كمانڈر سردار محمد رضا زاہدی نے المھدی چھاؤنی ارومیہ میں ايك تقريب میں كھی انھوں نے كھا كہ دشمنان اسلام كی تمام تر سازشوں كے باوجود اسلامی جمھوری ايران كا نظام الطاف الھی اور قائد انقلاب كی رہبری كے سائے میں روز بروز ترقی كررھا ھے ـ
انھوں نے مزيد كھا كہ اسلامی جمھوری ايران لوگوں كی استقامت كی وجہ سے دنيا میں ايك مضبوط ملك كے طور پر اُبھرا ھے اور ايران اسلامی سياسی، اقتصادی ، اجتماعی ، فوجی اور ثقافتی ميدانوں میں ايك مضبوط ملك ھے ـ
اس تقريب كے اختتام پر سردار "سعيد قھار سعيد" كو لشكر حمزہ سيد الشھداء كے كمانڈر كے طور پر متعارف كرايا گيا ـ