ايران كی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق عالم تشيع كے عظيم مرجع تقليد آيت اللہ العظمیٰ حاج مرزا جواد تبريزی پير كی رات تہران میں اپنے خالق حقيقی سے جا ملےـ
مرحوم آيت اللہ العظمیٰ مرزا جواد تبريزی تقريباً ايك ماہ پہلے تہران كے كسریٰ ہسپتال میں معالجہ كی غرض سے ایڈمٹ كئے گئے تھے ـ
اس مرجع عالی قدر كی ولادت 1926 ء كو تبريز شہر میں ہوئی ۔ آپ نے مرحوم سيد محمد حجت ، مرحوم آيت اللہ بروجردی ، مرحوم آيت اللہ سيد عبدالھادی شيرازی ، مرحوم آیۃ اللہ رضی زنوزی تبريزی ، مرحوم سيد ابو القاسم خوئی، جيسے عظيم اساتذہ سے كسب فيض كيا اور پھر سالھا سال تدريس كے فرائض انجام دے كر ہزاروں فضلاء و علماء كی تربيت كی۔
حوزہ علمیہ قم المقدس میں اس مرجع تقليد كے درس خارج میں ہزاروں طلباء شركت كيا كرتے تھے ـ