مدير حوزہ علمیہ قم آيت اللہ حسينی بوشھری: آٰيت اللہ العظمیٰ جواد تبريزی نے پوری زندگی قرآن و اہل بيت كے عشق و دفاع میں گزار دی ـ

IQNA

آيت اللہ حسينی بوشھری:

مدير حوزہ علمیہ قم آيت اللہ حسينی بوشھری: آٰيت اللہ العظمیٰ جواد تبريزی نے پوری زندگی قرآن و اہل بيت كے عشق و دفاع میں گزار دی ـ

سماجی گروپ: اس عالم باعمل كا زھد و تقویٰ ، تواضع و انكساری ، قرآن و اہلبيت سے عشق اور ان كا دفاع زبان زد عام تھا ـ
آيت اللہ حسينی بوشھری مدير حوزہ علمیہ قم نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوئے مرجع تقليد آقای تبريزی كی رحلت كی مناسبت سے تسليت پيش كی اور كہا كہ ان كی رحلت سے عالم اسلام میں ايسا خلاء پيدا ہوا ہے جو آسانی سے پر نہ ہوسكے گا ـ
حسينی بوشھری نے كہا كہ مرجع تقليد نصف صدی تك افق اسلام پر ضوفشانی كرتے رہے اور مختلف علوم میں عالم اسلام كو ہزاروں شاگرد دیے ـ
مدير حوزہ نے مزيد كہا كہ كہ زھد و پارسائی ، تواضع و انكساری ، قرآن ، اہل بيت (ع) سے عشق اور ان كا دفاع جيسی ہزاروں خصوصيات كی بناء پر وہ ہر دل عزيز شخصيت كے مالك تھے اور دفاع مقدس كے ۸ سالوں میں بھی ان كی خدمات ناقابل فراموش ہیں ـ
مرجع تقليد كی تاليفات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ مختلف عناوين پر ان كی تاليفات عالم اسلام كے لئے عظيم سرمایہ ہیں ـ
انہوں نے آخر میں كہا كہ ان جيسی شخصيات كا زندگی میں بھی قدر شناس ہونا چاہئیے تاكہ ان سے زيادہ سے زيادہ استفادہ كيا جاسكے ـ