ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق موتلفہ اسلامی كے جنرل سيكریٹری محمد نبی حبيبی نے خواتين كے دوسرے سيمنار میں امريكائی سياست پر گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ 21 ویں صدی كے بعد امريكہ كی خارجہ امور كی مشاورتی كونسل نے ايران كے لیے دراز مدتی منصوبے بنائے ہیں جو درحقيقت 21 ویں صدی كے بعد اسلامی دنيا سے مقابلہ ہے جناب حبيبی نے مجلس خبرگان كے انتخابات كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ حكومت اسلامی ايران میں سب سے بڑی اسمبلی ، مجلس خبرگان ہے اور مجلس خبرگان كے انتخابات پارليمنٹ اور صدارتی انتخابات سے بھی اہم ہیں ان انتخابات میں لوگ بھرپور شركت كركے مغرب كے خلاف نظرياتی جنگ لڑیں گے ـ
موتلفہ كے جنرل سيكریٹری نے كہا كہ ہم نے چھ ماہ پہلے سے اعلان كر ركھا ہے كہ ہم جامعہ مدرسين حوزہ علمیہ قم اور جامعہ روحانيت مبارز كے مشتركہ اميدوارں كی حمايت كریں گے ـ