ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ـ مغربی آذر بائيجان كے اليكش كميشن كے سربراہ نے كہا كہ انقلاب اسلامی كی كاميابی سے لے كر آج تك دشمنوں نے اسلامی نظام كو سكھ كا سانس نہیں لينے ديا ـ
اُنھوں نے ہر اسلامی معاشرے میں قيادت كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اگر قائد انقلاب اور مرحوم حضرت امام خمينی (رح) كی تدابير نہ ہوتیں تو عين ممكن تھا كہ دشمنوں نے اسلامی جمہوریہ ايران كو تبديل كرديا ہوتا ـ
حجۃ الاسلام والمسلمين "نيساری" نے كہا كہ نظام ، مسلح افواج كا استحكام اور بہت سے ديگر امور ولی فقیہ كی تائيد كے محتاج ہیں ـ