ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مصطفی خاكسار نے مشہد مقدس میں حجاج كرام كی منعقدہ علمی نشست كو خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ حج كے ثقافتی اور تربيتی پہلو بہت اہم ہیں جن پر توجہ دينا چاہیے-
انہوں نے مزيد كہا كہ اگر حج مسلمانوں كی مكمل ترين عبادت ہے تو يقينا اس كی یہ علمی نشستیں بھی بہت اہميت كی حامل ہیں-
ناﺋب وزير نے كہا كہ فريضہء حج نے واقعی اپنی شان اور منزلت كو اس طرح پاليا ہے كہ آج فلسفہ حج عملی طور پر سامنے آرہا ہے اور اس نے منافع كے تمام دروازوں كو ايرانی قوم كے لیے كھول ديا ہے –
انہوں نے كہا كہ فريضہ حج دنيا كے تمام انسانوں كو یہ درس دے رہا ہے كہ خدا پرستی شيطان كے ساتھ جمع نہیں ہوسكتی اور اطاعت خدا ھواۓ نفس اور دنيا پرستی كے ساتھ ساز گار نہیں ہے-