البانیہ كے لۓ منتخب ،ايران كے نۓ سفير نے صدر مملكت سے ملاقات كی-

IQNA

البانیہ كے لۓ منتخب ،ايران كے نۓ سفير نے صدر مملكت سے ملاقات كی-

سياسی گروپ:اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر جناب ڈاكٹر احمدی نژاد سے ان كے دفتر میں البانیہ كے لیے منتخب نۓ سفير جناب علی اقبالی نے ملاقات كی-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے البانیہ كے اخبار (Shqiptare) سے نقل كيا ہے كہ نۓ سفير كو ڈاكٹر احمدی نژاد نے اسلامی جمہوریہ ايران كی كلی اور بين الاقوامی سياست سے آگاہ كرتے ہوۓ كہا كہ وہ اپنے سفارتی وظيفہ پر احسن طريقے سے عمل كریں –
قابل ذكر ہے كہ ايران كے سابق سفير جناب حبيب اللہ كے بعد ڈاكٹر علی اقبالی كو البانیہ میں اسلامی جمہوریہ كا نيا سفير بنايا گيا ہے –