ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق قاﺋد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے سپاہ پاسداران كی امام حسين يونيورسٹی میں فوجی پریڈ كا معاﺋنہ كرتے ہوۓ مسلم افواج اور غير مسلم افواج كے فرق كو بيان كرتے ہوۓ فرمايا كہ اسلامی جمہوریہ ايران میں مسلح افواج ،عدالت كی مدافع ،قومی سلامتی كا مستحكم قلعہ اور اسلامی اور انقلابی اقدار كی محافظ ہے-
انہوں نے مزيد فرمايا كہ دنيا والے مسلح افواج كو قدرت طلبی كا وسيلہ سمجھتے ہیں ليكن اسلامی نظام میں مسلح افواج ميدان نبرد كو ميدان عبادت سمجھتی ہیں-
رہبر انقلاب نے مزيد فرمايا كہ مسلح افواج كو چاہیے كہ خدا سے رابطہ ،توكل علی اللہ اور اعتماد نفس سے مسلح ہو كر اپنی فكری ،جسمی اور علمی تواناﺋيوں میں اضافہ كرے-