ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ كے نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ سبحانی نے مرحوم آيت اللہ جواد تبريزی كی علمی اور فقہی خصوصيات كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ مرحوم آيت اللہ تبريزی ايك مكمل فقیہ ہونے كے ساتھ ساتھ علوم حديث پر بھی مكمل دسترس ركھتے تھے اور اھلبيت ۜ سے آپ كو ايك خاص عشق تھا-
انہوں نے مزيد كہا كہ معظم لہ نے حوزہ علمیہ نجف اور حوزہ علمیہ قم میں تدريس كے فراﺋض ادا كركے دين كی بے حد خدمت انجام دی ہے –
اورمرحوم آيت اللہ تبريزی نے ہزاروں شاگردوں كی تربيت كے ساتھ كئی عظيم الشان تاليفات و تصنيفات بھی چھوڑی ہیں
آيت اللہ سبحانی نے كہا كہ اخلاقی اعتبار سے آپ مجسمہء زہد اور تواضع تھے