ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام محمد جواد لنكرانی نے حوزہ كے نيوز سنٹر سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ مرحوم آيت اللہ تبريزی نامور مرجع اور حوزہ كے صف اول كے اساتذہ میں سے تھے - آپ كے دروس میں فضلاء اور علمی شخصيات كثرت سے شريك ہوتی تھیں-لہذا مرحوم آيت اللہ تبريزی كا حوزہ علمیہ نجف اور حوزہ علمیہ قم پر بڑا حق ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ حوزات علمیہ كے فضلا كو آپ كی علمی كتب اور نظريات سے زيادہ سے زيادہ استفادہ كرنا چاہیے –
استاد حوزہ نے كہا كہ آيت اللہ تبريزی بہت متواضع تھے عوام اور طلاب كے ساتھ ايك مہربان باپ كی طرح پيش آتے تھے گويا تمام اسلامی اخلاق كی ايك جيتی جاگتی تصوير تھے-