ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رسا سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ مكارم شيرازی نے فقہ كے درس خارج میں آيت اللہ تبريزی كی شخصيت كے متعلق فرمايا كہ آيت اللہ تبريزی ولايت اہل بيت سے سر شار تھے یہی وجہ ہے كہ لوگوں نے آپ كو بے پناہ عزت دی اور وہ ولايت كی روشنی میں اپنی زندگی كی راہیں متعين كرتے تھے –
امام زمانہ ۜ كی خاص عنايات آپ كے شامل حال تھیں-
مرجع تقليد نے مزيد كہا: كہ مسلمانوں او رشيعوں كے درميان مرجعيت ايك بہت بڑی طاقت ہے اور یہ طاقت اقتدار اور وزارت كی وجہ سے نہیں ہے بلكہ لوگوں اور مرجع كے تعلق كی وجہ سے ہے –
انہوں نے فرمايا كہ آيت اللہ تبريزی كی پر شكوہ تشييع جنازہ اس بات كی بين دليل ہے كہ لوگ آج بھی مرجعيت كو دل و جان سے چاہتے ہیں –
آيت اللہ شيرازی نے آخر میں فرمايا كہ مرجعيت كی ہر دل عزيزی كا راز نيابت امام زمانہ میں ہے جو ہميشہ سے ہے اور ہميشہ رہے گی-