ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق صدر مملكت نے حضرت امام رہ كے فرمان كے مطابق ۲۰ ملين رضا كاروں كی تشكيل كے سالانہ دن كی مناسبت سے رضا كار فورس كی ۱۲۰ چھاونيوں كے اجتماع میں كہا:رضا كار فورس عدالت طلبی كے اعلی افكار كی روح اور عدل كے قيام میں پيغمبر اكرمۖ اور اﺋمہ ۜ كی پيرو كار ہے-
ڈاكٹر احمدی نژاد نے آج كل كے دور میں رضا كار فورس كو قوموںكی نجات كا ذريعہ قرار ديتے ہوۓ مزيد كہا: رضا كار اور یہ رضا كاری تفكر اور سوچ ظالموں اور طاغوتوں كی حاكميت سے نجات اور حيات طيبہ كے حصول كےلیے تمام قوموں كی مددگار اور رھنما ہے-
صدر مملكت نے مزيد كہا :ہم ترقی كی بلنديوں پر پہنچنے كے لیے پہلے سے زيادہ رضا كاری تفكر كی حكمرانی كی طرف محتاج ہیں-
ڈاكٹر احمدی نژاد نے كہا :آج خدا كے لطف و كرم ،ولايت كی حاكميت ،عوام كی ھوشياری اور رضا كاروں كی بھر پور شركت كی وجہ سے ملت ايران بہت طاقتور ہے اور انتہائی فخر اور بلند آواز سے اعلان كرتا ہوں كہ رضا كاروں اور ملت كے رضا كاری تفكر كی وجہ سے ملت ايران ناقابل شكست ہے –
صدر مملكت نے كہا :حكومت ايران تمام دنيا بالخصوص مشرق وسطی اور خليج فارس كے لیے صلح و امنيت اور محبت كاپيغام ركھتی ہے-
ڈاكٹر احمدی نژاد نے علاقہ میں غير ملكيوں كی موجودگی كو اختلاف اور تفرقہ كا سرچشمہ قرار ديتے ہوۓ كہا:علاقہ كی عوام امن و امان قاﺋم كرنے پر قادر ہے اور علاقہ كے تمام ممالك كو چاہیے كہ وہ سب مل كر ،دشمنوں كی سازشوں اور علاقہ میں اختلاف اور تفرقہ ايجاد كرنے كے مقابلے میں قيام كریں اور علاقہ میں صلح و دوستی كو قاﺋم كریں
صدر مملكت نے اس بات پر تاكيد كرتے ہوۓ كہ ملت ايران ،ان دلدل میں پھنسی ہوئی طاقتوں كی مدد كرنے كے لیے آمادہ ہے مزيد كہا:ہماری مدد كی شرط یہ ہے عدالت اختيار كرو اور ظلم اور غنڈہ گردی كو چھوڑ دو ،تو اس وقت ملت ايران تمہیں نجات كے راستہ كی طرف ھدايت كرے گی-