آيت اللہ نوری ہمدانی :قرآن كريم ، لوگوں كو اجتماعی ذمہ داری نبھانے كی تاكيد كرتا ہے-

IQNA

آيت اللہ نوری ہمدانی :قرآن كريم ، لوگوں كو اجتماعی ذمہ داری نبھانے كی تاكيد كرتا ہے-

سياسی گروپ:آيت اللہ نوری ھمدانی نے معاشرہ كے افراد كی اجتماعی ذمہ داری پر تاكيد كرتے ہوۓ اسے قرآن كريم كا خصوصی حكم قرار ديا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ كے نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ،آيت اللہ نوری ہمدانی نے صوبہ قم كے اليكشن كميشن سے ملاقات كے دوران فرمايا:قرآن كريم كے اہم ترين موضوعات میں سے ايك معاشرہ كے افراد كی اجتماعی ذمہ داری پر تاكيد ہے اس طرح كہ اس امت كے تمام افراد اپنے اعمال كے مقابلے میں جوابدہ ہوں گے جس طرح سابقہ امتیں اپنے كردار اور اعمال كی جوابدہ تھیں-
انہوں نے اسلامی حكومت كو تشكيل دينے والے تين اصلی عناصر كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ فرمايا:كہ ان میں سے قيادت ،اسلامی حكومت كی تشكيل كا پہلا اور بنيادی ترين عنصر اور اس كی پايداری اور جاودانی ہونے كا سبب ہے –انہوں نے مزيد فرمايا :انتخابات میں شركت معاشرہ كے افراد كی اجتماعی ذمہ داری ہے اور خبرگان كے انتخابات میں شركت كركے لوگ شجاع ،مدبر اور ذمہ دار فقہا كو مجلس خبرگان كے لیے منتخب كریں-