مشہد مقدس میں خراسان كے كاروان حج كے علماء كی كانفرنس-

IQNA

مشہد مقدس میں خراسان كے كاروان حج كے علماء كی كانفرنس-

سماجی گروپ: خراسان رضوی كے ہفتہ حج كمیٹی كے انچارج نے كہا:مشہد مقدس میں خراسان كے صوبوں كے حج تمتع ،عمرہ اور مقدس مقامات كے كاروان حج كے علماء كی كانفرنس منعقد ہو رہی ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) شعبہ خراسان رضوی نے خراسان رضوی ك عظيم حج نمايشگاہ كی خبر رساں كمیٹی سے نقل كيا ہے كہ عبد العلی وريدی نے كہا:ہفتہ حج كے چھٹے دن خراسان كے صوبوں كے حج تمتع ،عمرہ اور مقدس مقامات كے كاروان كے علماء كی كانفرنس مشہد كے بين الاقوامی كانفرنس ہال میں منعقد ہورہی ہے –
انہوں نے اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد رواں سال كے حج میں شركت كرنے والے علماء كو بريفنگ دينا اور كاروان كے علماء كی ذمہ داريوں كی وضاحت كرنا بتايا ہے –
وريدی نے مزيد كہا:اسی طرح اس كانفرنس میں كاروان حج كے سابقہ علماء كی حوصلہ افزائی كی جاۓ گی-
قابل ذكر ہے خراسان رضوی كے حج كی پہلی عظيم نمايشگاہ ۲۸ نومبر تك ۴ سے ۱۰ بجے تك مشہد كے بين الاقوامی نمايشگاہ كے مقام پر اس سفر كے مشتاقان كے لیے جاری ہے –