آلبانیہ كی مساجد میں ،نماز جمعہ كا انعقاد-

IQNA

آلبانیہ كی مساجد میں ،نماز جمعہ كا انعقاد-

سماجی گروپ: آلبانیہ كی مختلف مساجد میں اس ھفتہ بھی ھزاروں نمازيوں كی شركت سے نماز جمعہ منعقد ہوئی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) شعبہ البانیہ كی رپورٹ كے مطابق ،تاريخی مسجد اوھم بيگ تيرانا اور اس مسجد كے اطراف میں سابقہ جمعوں كی طرح اس ھفتہ بھی نماز جمعہ انتہائی شان و شوكت سے منعقد ہوئی-
تيرانا كے مفتی اور اس مسجد كے امام نے اپنے خطبہ میں لوگوں كو تقوی اور عدل و انصاف كی دعوت ديتے ہوۓ ،اشكو درا اور لوشينيا شہر كے مسلمانوں كے درميان اختلافات كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ انہیں اتحاد بھائی چارے اور امن و امان سے رہنے كی دعوت دی-
قابل ذكر ہے كہ كچھ عرصہ پہلے لوشينيا اور اشكو درا كے شہروں كے مفتيوں كی معزولی كے بعد ان شہروں اور البانیہ كے مركز تيرانا میں بھی پر امن مظاہرے ہوۓ-