ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے شعبہ البانی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ البانیہ میں مقيم ايرانيوں نے ايرانين ايمبيسی میں مختلف پروگرام تشكيل دے كر امام ہشتم كو نذرانہ عقيدت پيش كيا –ان پروگراموں میں تلاوت قرآن كريم ،امام رضاۜ كی منقولہ روايات اور ولادت امام كی مناسبت سے مخصوص مدح سرائی اس نورانی محفل كا حصہ تھے-
موصولہ رپورٹ كے مطابق تيرانا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے اسكولوں میں بھی طلباء نے امام رضاۜ كی ميلاد مبارك پر خصوصی پروگرام پيش كیے ہیں جو حاضرين كو بہت پسند آۓ ہیں آخر میں ايرانين ايمبيسی كی طرف سے طلباء میں انعامات تقسيم كیے گۓ-