امام جمعہ ارومیہ :رضا كار فورس حقيقی اسلام اور قرآنی ثقافت كی مروّج ہے-

IQNA

امام جمعہ ارومیہ :رضا كار فورس حقيقی اسلام اور قرآنی ثقافت كی مروّج ہے-

سياسی گروپ:رضا كار فورس حقيقی اسلام اور قرآنی ثقافت كی مروّج ہے اور اسے تمام ميدانوں میں ہراول دستہ ہونا چاہیے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) شعبہ آذربايجان مغربی كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمين غلام رضا حسنی نے ارومیہ كے اس ھفتہ كے نماز جمعہ كے خطبوں میں اس شہر كی امام خمينی رہ جامع مسجد میں اس مطلب كو بيان كرتے ہوۓ كہا:اس رضا كاری تفكر نے ملك میں ایٹمی توانائی كی بنياد ركھی ہے اور اسلامی نظام كا اقتدار رضا كار فورس كی تربيت اور تقويت كے نتيجہ میں ثابت رہے گا-
آذربايجان مغربی میں نمايندہ ولی فقیہ نے مزيد كہا:سر عام فحاشی كے خلاف جہاد اور امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كے فريضہ كی ترويج كے لیے لوگوں نے رضا كار فورس كی طرف نظرِ اميد لگا ركھی ہے –انہوں نےمزيد كہا :ايران كے رضا كاری تفكر كے بانی امام خمينی رہ ہیں اور یہ آج پوری اسلامی دنيا میں پھيلتی جا رہی ہے اور اس نے اھل بيت عصمت و طہارت كی ولايت كے سایہ میں اسراﺋيل كو اپاھج اور امريكہ كو ذليل كركے ركھ ديا ہے-