خاندانی مساﺋل كےمشير اعلی :اسلامی اصولوں كی روشنی میں ،خاندانی مشكلات كو حل كرنے كی بہترين راہ محبت ہے –

IQNA

خاندانی مساﺋل كےمشير اعلی :اسلامی اصولوں كی روشنی میں ،خاندانی مشكلات كو حل كرنے كی بہترين راہ محبت ہے –

سماجی گروپ: اسلام نے انسان اور خاندان كے تمام مساﺋل كو واضح طور پر بيان كيا ہے اور خاندانی مشكلات كو حل كرنے كی بہترين راہ ،محبت كو قرار ديا ہے –

خاندانی مساﺋل كے اعلی مشير :نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا:افہام و تفھيم كا نہ ہونا اور ايك دوسرے كی توقعات سے لا علمی ،طلاق كے پيدا ہونے كے اسباب میں سے ہے –
وكيلی نے كہا:دين اسلام نے تمام حالات میں خاندان میں محبت كے اظہار كے لیے تاكيد كی ہے ليكن افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ بعض گھرانے اس مطلب كی طرف بہت كم توجہ ديتے ہیں لہذا اس قسم كے گھرانے بہت جلد طلاق عاطفی كا شكار ہوجاتے ہیں-
اس خاندانی مساﺋل كے اعلی مشير نے حضرت محمد ۖ كی اپنے گھر والوں میں رفتار و كردار كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا:مياں بيوی كے درميان مناسب ارتباط ،بيوی كی حوصلہ افزائی ،مہربانی اور خوش اخلاقی ايك اہم ترين راہ حل ہے جو طلاق عاطفی كی راہ میں ركاوٹ بن سكتی ہیں-