آيت اللہ العظمی تبريزی كے پسماندگان نے عوام اور حكومتی عہدہ داروں كا شكریہ ادا كيا-

IQNA

آيت اللہ العظمی تبريزی كے پسماندگان نے عوام اور حكومتی عہدہ داروں كا شكریہ ادا كيا-

سياسی گروپ:آيت اللہ العظمی تبريزی كے پسماندگان نے اپنے ايك بيانیہ میں اس مایہ ناز عالم دين كی مجلس ترحيم اور تشييع جنازہ میں عوام كی بھرپور شركت ،مراجع عظام تقليد ،قاﺋد انقلاب اسلامی ،حكومتی عہدہ داروں ،اساتذہ ،علماء ،طلباء اور تمام لوگوں كا شكریہ ادا كيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ كے خبر سيكشن سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیہ میں ان تمام افراد اور شخصيات كا شكریہ ادا كيا گيا ہے جنہوں نے آيت اللہ العظمی تبريزی كی وفات سے ليكر ،تشييع جنازہ اور مجالس تراحيم میں شركت كركے ان كے پسماندگان كے ساتھ ہمدردی كا اظہار كيا ہے –