ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق پارليمنٹ كے سپيكر نے پارليمنٹ كے اجلاس میں امام رضاۜ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے تمام شيعيان جہان كو ھدیہ تبريك پيش كيا اور كہا كہ ملت ايران تمام اﺋمہ طاہرين كی ولايت كا دم بھرتی ہے اور گيارہ اﺋمہ طاھرين میں امام ہشتم كا مرقد مطہر سر زمين ايران پر ہے –انہوں نے كہا كہ ايرانی عوام كی دسترس میں اگرچہ قبرستان بقيع نہیں ہے ليكن پھر بھی امام رضاۜ كے حضور اپنی عقيدت كے پھول نچھاور كر كے اپنی محبت كا اظہار كرتے ہیں انہوں نے كہا كہ تمام عاشقان اھل بيت كے دل اس مركز كی طرف مركوز رہتے ہیں جو ايمان و امان كا محوری نقطہ ہے اور ظاہری و باطنی ہر دو لحاظ سے ايك پرشكوہ مقام ہے اور ہم اميد كرتے ہیں كہ خداوندعالم اس مقدس مقام كے صدقے میں ہر قسم كی آفات سے محفوظ ركھے-
آخر میں حداد عادل نے ميرزا كوچك خان جنگلی كی شہادت كی مناسبت سے كہا كہ ہم اس فرزند گيلان كی ياد كو ہميشہ زندہ ركھیں گے-