جمہوریہ آذربايجان اور ايران میں امام زادوں كے حرم كا وجود ان ممالك كے لوگوں كی اھل بيت ۜ سے محبت كی عكاسی كرتا ہے –

IQNA

جمہوریہ آذربايجان اور ايران میں امام زادوں كے حرم كا وجود ان ممالك كے لوگوں كی اھل بيت ۜ سے محبت كی عكاسی كرتا ہے –

سماجی گروپ:باكو كے نزديك امام زادوں كے كئی حرم منجملہ امام رضا ۜ كی دو ہمشيرہ (بی بی رحيمہ) اور (بی بی ھيبت)كے پاك حرموں كا وجود جمہوری آذربايجان كے لوگوں كی اﺋمہ اطہارۜ اور اھل بيت عصمت و طہارت ۜ سے ديرينہ عشق اور محبت كی علامت ہے-

باكو سے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ،باكو میں ايرانيوں كے امام بارگاہ اھل بيتۜ میں امام علی رضا ۜ كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے منعقد ہونے والے جشن میں تقرير كرتے ہوۓ حجۃ الاسلام (فريد عصر) نے كہا:باكو كے نزديك ،امام رضا ۜ كی ہمشيرہ بی بی رحيمہ اور بی بی ھيبت كے حرموں كا ہونا ان لوگوں كی اھل بيت ۜ كے ساتھ ديرينہ محبت اور عشق كی علامت ہے-
انہوں نے مزيد كہا:ان ھستيوں كی زندگی كے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے كہ اﺋمہ اطہار كے فرزند اور بیٹے اپنے دور كے حكام كے ظلم و ستم سے تنگ آكر اپنے پيروكاروں اور چاہنے والوں كے پاس پناہ ليتے تھے-
اسی طرح حجۃ الاسلام فريد عصر نے امام رضا ۜ كے مدينہ سے خراسان آنے كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا:خليفہ عباسی مامون چاہتا تھا كہ امام رضا ۜ كو ولايت عہدی كا عہدہ پيش كركے ،حالات كو كنٹرول كر لے گا ،ليكن امامۜ اپنے الہی علم سے مامون كی اس چالاكی كو سمجھتے تھے اس لیے امام نے اس صورت میں ولايت عہدی كو قبول كيا كہ كسی حكومتی امور میں مداخلت نہیں كریں گے اور یہ اس بات كی دليل ہے كہ امام اس عہدہ پر راضی نہیں تھے-