ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق :ڈاكٹر محمود احمدی نژاد نے اتوار كی رات كو حج كے امور كی اعلی كونسل كے اجلاس میں ،حج كو ايك بے نظير فرصت ،انسانوں كی بيداری كا موسم اور دلوں كی جلا جانتے ہوۓ كہا:حج ابراہيمی كے حقيقی اور زيبا ترين پروگراموں میں سے مشركين سے اظہار بيزاری كا پروگرام ،انتہائی دقيق اور صحيح پلاننگ كے تحت ،ہر سال ،گذشتہ سال سے زيادہ شان و شوكت سے منايا جاۓ-
انہوں نے كہا :مسلمان اقوام سے ارتباط ،دنيا كے درميان وحدت كے لیے كوشش ،اسلامی دنيا كی ثقافتی اعلی اقدار كی ترويج اور عالم اسلام میں ،اسلامی جمہوریہ ايران كے دقيق اور ظريف پاليسيوں كو بيان كرنا اس حج كے موسم میں بہترين سرگرمياں ہیں-
انہوں نے مزيد كہا :حاجيوں كے لیے بہترين سہوليات فراہم كرنا ،مربوطہ اداروں كی ذمہ داری ہے-اس اجلاس میں مربوطہ اداروں كے نمايندوں نے حاجيوں كی سہوليات كے پيش نظر گزارش پيش كرتے ہوۓ اعلان كيا كہ اس سال ۹۱۰۵۰ حاجی ،۸۸۰۰ خادم اور عہدہ دار افراد ،۵۸۴ قافلوں پر مشتمل ،سرزمين وحی كی طرف بھيجے جا رہے ہیں-