باكو كی جيل میں اسلامی مقدسات كی توھين كرنے والے ملزم كی كڑی حفاظت –

IQNA

باكو كی جيل میں اسلامی مقدسات كی توھين كرنے والے ملزم كی كڑی حفاظت –

سماجی گروپ: روزنامہ باكو كے مطابق حكومت آذر باﺋيجان نے شاتم اسلام ٫٫رافيق تقی٬٬ جس نے ٫صنعت نامی مجلہ میں ٫٫يورپ اور ہم٬٬ كے عنوان سے توھين آميز مقالہ لكھا تھا اسے سخت حفاظت میں ركھا جا رہا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) شعبہ باكو نے روزنامہ ٫٫بيی مسادات ٬٬ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس اخبار نے لكھا ہے كہ ايران كے مراجع دينی كی طرف سے رافيق تقی اور صداقت اوغلو كے قتل كے فتووں كے بعد آذر باﺋيجان كی وزارت قانون نے جيل حكام كو كہا ہے كہ مذكورہ افراد كی حفاطتی تدابير كو اور سخت كيا جاۓ-
موصولہ رپورٹ كے مطابق اس حكم كے بعد ٫٫باييل جيل٬٬ كے سپریٹنڈنٹ نے مقالہ نويس اور مجلہ كے سربراہ كو عدالت میں جانے كے لیے خصوصی سيكورٹی فراھم كی ہے-
واضح رہے كہ اس مقالے كی اشاعت كے بعد وسيع پيمانے پر عوامی احتجاج اور ٫٫اللہ شكور پاشا زادہ٬٬ جو كہ روحانيت قفقاز كے سربراہ بھی ہیں انكی رٹ داﺋر كرنے كے بعد دونوں ملزم گذشتہ ۲۰ روز سے باييل جيل میں قيد ہیں-