ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ كے خبری مركز سے نقل كيا ہے كہ سپاہ كی بحری فوج كے ميزاﺋل سيكشن كے بعض افسروں اور ملازمين نے آيت اللہ العظمی نوری ھمدانی سے ملاقات كی-
آيت اللہ نوری ھمدانی نے علاقہ كے لوگوں كے درميان اسلامی تفكر كی حاكميت كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ فرمايا:امام خمينی رہ نے اسلامی اصولوں پر مشتمل قيام كركے ،لوگوں كو استكبار كے قبضہ سے نجات دی اور دنيا كے عوام كے درميان آزادی اور اسلام خواہی كی لہر كو ايجاد كيا جو آۓ دن ترقی كی منزل طے كر رہی ہے-
انہوں نے اپنی تقرير كے بعض حصوں میں امام رضاۜ كے تاريخی سفر كے مختلف پہلوٶں كا ذكر كرتے ہوۓ فرمايا: امام رضاۜ نے اس سفر میں اسلام حقيقی اور امامت كے مقام كو لوگوں كے لیے ايك اہم دينی اصل كے نام سے بيان كيا ہے-
انہوں نے مزيد فرمايا :امام رضا ۜ نے حديث قدسی كے ساتھ تمسك كرتے ہوۓ ،مسلمانوں كے لیے امامت اور اس كے مقام كو بيان كيا ہے كيونكہ پيغمبر اكرمۖ كی وفات كے بعد انحرافاتی تحريكیں پيدا ہو ﮔﺋیں جو امامت كی حقيقت سے گمراہ ہو گئی تھیں اور دشمن نے فريب اور دھوكہ پر مبنی چال چل كر اھل بيت ۜ كو گوشہ نشين كرديا-