ايرانی معاشرے میں امن و امان ہی غير ملكی يلغار كی سب سے بڑی ركاوٹ ہے-

IQNA

ايرانی معاشرے میں امن و امان ہی غير ملكی يلغار كی سب سے بڑی ركاوٹ ہے-

سياسی و سماجی گروپ: اسلام و انقلاب كے بارے میں ، دشمن كی ہر سازش كی ناكامی كا راز ايران میں موجود امن و عامہ میں مضمر ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)شعبہ مغربی آذرباﺋيجان تكاب شہر كے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمين ،علی رادی نے تكاب شہر كے شہداء كی برسی كے موقع پر خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ یہ خون شہداء كی ہی بركت ہے كہ آج ہمارے معاشرے میں امن و عامہ قاﺋم ہے-
انہوں نےپوليس كی خدمات كو سراہتے ہوۓ كہا كہ آج پوليس شہداء سے درس ليكنر ملك كو محفوظ بنا رہی ہے-
حجۃ الاسلام ،رادی نے كہا كہ آج بين الاقوامی سياسی اتار چڑھاٶ میں جمہوری اسلامی ايران كا رول ہميشہ اھم رہا ہے اور یہ سب كچھ معاشرہ میں موجود امن و عامہ كی وجہ سے ہے-
انہوں نے تكاب شہر كے شہداء كو خراج عقيدت پيش كرتے ہوۓ كہا كہ جو قوم جہاد و شہادت كو سعادت سمجھتی ہے وہ ملك كی حفاظت بھی بہتر طريقہ سے كرسكتی ہے-
آخر میں سمگلروں كے ہاتھوں شہيد ہونے والے چار شہدا كو خصوصی نظرانہ عقيدت پيش كيا گيا-