ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ صافی گلپاﺋگانی نے شہر بابل كی ھﻴﺋت انصار الرضا كے اراكين كو خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ انتخابات میں اسلامی اقدار كی رعايت كرنا ضروری ہے اور لوگوں كو چاہیے كہ اپنی تبليغات میں اسراف سے برھيز كریں-
مرجع تقليد نے اسلامی نقطہ نظر سے علم و دانش كی اھميت كو بيان كرتے ہوۓ كہا كہ ايران كے محققين سے اميد كرتا ہوں كہ وہ پوری سعی اور كوشش كے ساتھ تمام علمی اور صنعتی مراحل میں ترقی كركے دنيا میں اپنی مثال قاﺋم كریں-
انہوں نے مزيد كہا كہ دوسروں كا محتاج ہونا ذلت كا سبب ہے اور تمام عزت مسلمانوں كے لیے ہے لہذا مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ تمام چيزوں میں مستقل ہوجاﺋیں
مرجع تقليد نے مغرب كی طرف سے امت اسلامیہ كے درميان گناہوں كی ترويج كی مذمت كرتے ہوۓ كہا كہ شيعوں كو ہميشہ راہ حق پر گامزن رہنا چاہیے –
آيت اللہ صافی نے كہا كہ رذاﺋل اور گناہوں كی ترويج رحمت خدا سے دوری كا سبب بنتی ہے-
انہوں نے معرفت اور آگاہی كو اسلامی تفكر كی بنياد قرار ديتے ہوۓ كہا كہ اھلبيت ۜ اہل زمين كے لیے امان ہیں اور دنيا ان كے وجود سے باقی ہے اور زمين كبھی بھی حجت خدا سے خالی نہیں رہ سكتی لہذا تمام شيعوں كو چاہیے كہ وہ امام زمانہ عج كی بيعت كریں اور اپنے رابطہ كو ان سے مستحكم كریں-