قاﺋد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای : عالمی سطح پر مسألہ فلسطين كا باقی رہنا پروردگار كی نشانيوں میں سے ہے-

IQNA

قاﺋد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای : عالمی سطح پر مسألہ فلسطين كا باقی رہنا پروردگار كی نشانيوں میں سے ہے-

سياسی گروپ: فلسطينی وزير اعظم نے قاﺋد انقلاب اسلامی سے ملاقات كی جس میں آپ نے فلسطينی وزير اعظم كو خطاب كرتے ہوۓ فرمايا كہ دشمن كی كوششوں كے بعد بھی مسألہ فلسطين كا نہ بھولنا پروردگار كی نشانيوں میں سے ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا قاﺋد انقلاب اسلامی نے فرمايا كہ اسلام كے دشمن ساٹھ سال سے اسلامی سر زمين فلسطين كا نام و نشان مٹانے كی كوشش میں لگے ہوۓ ہیں آپ نے فرمايا ان كوششوں كی ناكامی خدا كی نشانيوں میں سے ايك ہے-
آپ نے فرمايا فلسطينيوں كی جدو جہد اور استقامت سے فلسطينی اپنی سر زمين واپس لے كر اس پر اپنی حكومت تشكيل دے سكتے ہیں –
قاﺋد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطين پر قبضے كی ابتدائی دہاﺋيوں میں فلسطينيوں كے نہايت سخت حالات اور عرب ملكوں كی كسی بھی طرح كی حمايت كے فقدان كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ فرمايا كہ اس كے باوجود آج ساٹھ سال بعد فلسطينيوں میں اپنی شناخت برقرار ركھنے كا جذبہ پہلے سے زيادہ موجود ہے-
قاﺋد انقلاب اسلامی نے فلسطينی قوم كی پيشرفت كا بنيادی سبب جدو جہد اور استقامت كو قرار ديا –
حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے فرمايا كہ فلسطينی حكومت نے اپنے جن اصولوں كا اعلان كيا ہے اس كی ہم بھر پور حمايت كرتے ہیں –
اس ملاقات میں فلسطينی وزير اعظم اسمعيل بنیہ نے اسلامی جمہوریہ ايران كو ملت فلسطين اور ان كے اہداف و مقاصد كا حقيقی حامی قرار ديا -