ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حج كمیٹی كے سربراہ نے كہا كہ یہ حجاج مناسك حج كو انجام دينے كے لیے تين قافلوں میں چارٹر طيارے كے ذريعہ سعودی عرب جاﺋیں گے-
انہوں نے مزيد خبر دی كہ ہر سال سعودی عرب كے بادشاہ كی طرف سے كچھ لوگوں كو حج كی دعوت دی جاتی ہے-ليكن اس سال ابھی تك یہ معلوم نہیں ہوسكا كہ اس مرتبہ خادم الحرمين كے خصوصی مہمان كس ملك كے مسلمان ہونگے-