تيرانا كے ﻣﻴﺋر نے مرحوم ٫٫حافظ صبری كوچی٬٬ كو شہری اعزاز سے نوازا-

IQNA

تيرانا كے ﻣﻴﺋر نے مرحوم ٫٫حافظ صبری كوچی٬٬ كو شہری اعزاز سے نوازا-

سماجی گروپ:تيرانا كے ﻣﻴﺋر نے حافظ صبری كوچی كو خراج عقيدت پيش كرتے ہوۓ كہا كہ وہ مملكت البانیہ كی قابل احترام شخصيت تھے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی نے شعبہ البانیہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تيرانا كے ﻣﻴﺋر ٫٫ادی راما٬٬ جو كہ تيرانا میں تعمير ہونے والی مسجد كے مجوز كے سلسلہ میں گفتگو كر رہے تھے ،كہا كہ اس سلسلہ میں ذمہ دار افراد سے رابطہ جاری ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم البانیہ میں موجود تمام دينی ومذھبی جماعتوں كا احترام كرتے ہیں اور حكومت كی یہ پاليسی ہے كہ كچھ چوك اور سركاری عمارتوں كا نام معروف مذھبی سكالروں كے نام پر ركھا جاۓ اور مرحوم صبری كوچی كا نام بھی ان میں شامل ہے-
واضح رہے كہ مرحوم صبری كوچی وہاں پر مسلمانوں كی ايك با اثر شخصيت اور مذھبی رھنما تھے اور ۲۰۰۴ ء میں انتقال كر گۓ تھے-