آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی :حوزہ اور يونيورسٹی كے خوشگوار تعلقات دشمن كی مايوسی كا سبب ہیں -

IQNA

آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی :حوزہ اور يونيورسٹی كے خوشگوار تعلقات دشمن كی مايوسی كا سبب ہیں -

سياسی گروپ:حوزہ اور يونيورسٹی دونوں علمی مراكز ہیں جو معاشرے كی ترقی میں موثر ہیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ صوبہ قم كی مختلف يونيورسٹيوں كے رضا كار پروفيسروں نے آيت اللہ مكارم شيرازی سے ملاقات كی –جس میں آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ بعض لوگوں كی كوشش یہ ہے كہ رضا كاروں كا تعارف شدت پسند تنظيم كے عنوان سے كرواﺋیں لہذا رضا كاروں كو چاہیے كہ اسلامی لطافت كا خاص خيال ركھیں تاكہ دشمن اپنی كوششوں میں نا كام ہوجاۓ-انہوں نے رضا كاروں كی كاركردگی كی تعريف كرتے ہو ۓ كہا كہ دشمن ہماری يونيورسٹيوں پر قبضہ كرنا چاہتا ہے-لہذا يونيورسٹيوں كی سربراہی ان افراد كو نہ دی جاۓ جو دشمن كے ساتھ سازش كرنا چاہتے ہیں-
مرجع تقليد نے كہا كہ مسلمانوں میں مایہ ناز دانشور پيدا ہوتے رہے ہیں جنہوں نے نئی ايجادات كے ذريعے میڈيكل فزكس ،كيميا اور دوسرے بہت سے علوم كو ترقی دی ہے –
لہذا اگر آج ہمارے جوان زندگی كے تمام شعبوں میں مستقل ہوجاﺋیں تو اسلامی دنيا میں بہت عظيم انقلاب آجاۓ گا۰
اور دنيا كو اندازہ ہو جاۓ گا كہ فقط اھل مغرب ہی علم كے موجد نہیں ہیں-