ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جہاد دانشگاہی كے نۓ سربراہ نے كہا كہ سماجی كاركردگی انجام دينا جہاد دانشگاہی كا اہم ترين وظيفہ ہے-
ڈاكٹر طيبی نے كہا كہ انقلابی جوانوں كی تربيت كرنا جہاد دانشگاہی كی اہم ترين ذمہ داری ہے-
آپ نے مزيد كہا كہ تحقيق اور جديد علوم كی ترويج كرنا جہاد دانشگاہی كی ذمہ داری ہے-
طيبی نے كہا كہ جديد علوم اور ٹيكنالوجی ہی آج كی دنيا میں فوجی طاقت كا مظہر ہے انہوں نے كہا كہ قاﺋد انقلاب اسلامی نے مسلسل جديد علوم كی ايجاد اور تحقيقات پر زور ديا ہے
جہاد دانشگا ہی كے سربراہ نے كہا كہ معاشرے كے تمام شعبوں كے مدير افراد كو چاہیے كہ علم اور ٹيكنالوجی كو ملك كی ترقی كی بنياد قرار دیں-