ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ حضرت آيت اللہ العظمی علوی گرگانی نے سپاہ پاسداران كے عہدہ داروں سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ عوام كو چاہیے كہ با تقوی اور مخلص افراد كا انتخاب كریں تاكہ بعد میں كسی مشكل سے دوچار نہ ہوں-انہوں نے مزيد كہا كہ انقلاب كی بنيادیں خون شہدا پر ركھی گئی ہیں-لہذا انتخابات میں سستی كر كے ان كو كمزور نہ كيا جاۓ-