حداد عادل:دين كو سياسی اور اجتماعی زندگی سے جدا كرنا سيرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے خلاف ہے-

IQNA

حداد عادل:دين كو سياسی اور اجتماعی زندگی سے جدا كرنا سيرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے خلاف ہے-

سياسی گروپ:دين كو سياسی اور اجتماعی زندگی سے جدا كرنا انبياء اور پيغمبر اكرم كی سيرت كے خلاف ہے مرحوم امام خمينی رہ نے ولايت فقیہ كے نظر یے كو پيش كر كے دين كو اجتماع اور سياست كے ميدان میں وارد كر ديا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قومی اسمبلی كے اسپيكر جناب حداد عادل نے تہران كی ايك مسجد میں تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ انقلاب اسلامی كی كاميابی كے بعد دين اور سياست كی يكسانيت كے نظریے كو عملی جامہ پہنايا گيا اور اسی كے ساتھ دين اور سياست كی جدائی كا نظریہ باطل ہو گيا –انہوں نے مزيد كہا كہ یہ بات سب كو قبول كرنی چاہیے كہ ہمارے اسلامی انقلاب كا آغاز شہر قم سے ايك مرجع تقليد كی سربراہی میں ہوا جس نے دين كو سياست كے ميدان میں وارد كر ديا –
اسلامی پارليمنٹ كے اسپيكر نے علماء كو خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ جس طرح آپ لوگ انقلاب كی كاميابی میں پيش قدم تھے اسی طرح آج نظام اسلامی كی ترقی میں بھی پيش قدم رہیں –