ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا ،نمائندہ ولی فقیہ صوبہ خوزستان كے دفتر سے جاری ہونے والے ايك بيان میں آيت اللہ سيد محمد علی موسوی كا انتخابات كے سلسلہ میں ايك پيغام جاری ہوا ہے جس میں آيت اللہ نے فرمايا:ايران كی شريف ملت اور غيور عوام نے ايك بار ھپر مذھبی و سياسی بيداری كا ثبوت ديا اور رھبر انقلاب كے فرمان پر لبيك كہتے ہوۓ انتخابات میں تاريخ ساز شركت كركے اسلام دشمن طاقتوں خصوصا امريكہ كا ناطقہ بند كرديا-
میں اس تاريخی موقع پر تمام وارثان خون شہدا اور امام راحل كے نقش قدم پر چلنے والوں كو خراج تحسين پيش كرتا ہوں اور وہ تمام افراد جنہوں نے شفاف انتخابات كرانے میں شب و روز محنت كی ہے وہ بھی قابل ستاﺋش ہیں -