آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی :حجاب كی حفاظت ايك مسلمان عورت كے لیے سب سے بڑا افتخار ہے-

IQNA

آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی :حجاب كی حفاظت ايك مسلمان عورت كے لیے سب سے بڑا افتخار ہے-

اجتماعی گروپ:معاشرہ كی بنياد دينی تعليمات اور اھل بيت ۜ كے فرامين پر ركھی جاۓ اور حجاب كی حفاظت كرنا اسی كا ايك مظہر ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آذربائيجاب كے بہت سارے شيعيان علیۜ نے حضرت آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی جس میں آيت اللہ العظمی نے گفتگو كرتے ہوۓ فرمايا كے جس معاشرہ كی بنياد دينی تفكرات پر ركھی گئی ہے اس معاشرہ میں دينی ہی كی حاكميت ہونی چاہیے لہذا احكام دين پھيلانے كے لیے اپنی تمام تر توانائياں صرف كر دينی چاہیں -
انہوں نےفرمايا كہ آذربائيجان كے عوام نے ۷۰ سال تك كيمونزم كی باد سموم میں زندگی بسر كی ہے ليكن اس كے باوجود اپنی اقدار كو فراموش نہیں كيا اور ابھی تك ان كے قلوب ولايت آل محمد سے منور ہیں-
مرجع تقليد نے فرمايا كہ مغربی ممالك پر نگاہ ركھنے كی بجاۓ مسلمان جوانوں كو چاہیے كہ وہ انتھك محنت سے عالی مقامات تك پہنچیں او رمعاشرے كے لیے مایہ افتخار بنیں-
مرجع تقليد نے ولايت آل بيت كا تذكرہ كرتے ہوۓ فرمايا كہ آئمہ طاہرين ۜ كی ولايت خدا كی بہت بڑی نعمت اور ہمارے لیے باعث افتخار ہے اور ہمیں چاہیے كہ اس نور ولايت كی بھرپور حفاظت كریں مرجع تقليد نے اسلام دشمن طاقتوں كی سازشوں كا ذكر كرتے ہوۓ فرمايا كہ اس دور میں اسلامی حجاب كی حفاظت اور صالح اولاد كی تربيت ہمارا اولين وظيفہ ہونا چاہیے