حضرت آيت اللہ العظمی جواد تبريزی كے چہلم كی مناسبت سے مكہ مكرمہ میں مراسم –

IQNA

حضرت آيت اللہ العظمی جواد تبريزی كے چہلم كی مناسبت سے مكہ مكرمہ میں مراسم –

سماجی گروپ: حضرت آيت اللہ العظمی تبريزی كے چہلم كی مناسبت سے مكہ مكرمہ میں دفتر رھبر معظم كی طرف سے منگل كے روز مراسم كا انعقاد كيا جاۓ گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حج نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دفتر مقام معظم رھبری اور دوسرے آيات عظام كے دفتروں نے مشتركہ طور پر اعلان كيا ہے كہ امام محمد باقر علیہ السلام كی شہادت كے دن حضرت آيت اللہ العظمی تبريزی كا چہلم منايا جا ۓ گا-
تمام حجاج كرام سے گذارش كی گئی ہے كہ ان مراسم میں شريك ہو كر مرجعيت كے ساتھ اپنے دلی لگاٶ كا اظہار كریں یہ مراسم دفتر مقام معظم رھبری میں انجام پائیں گے-