ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ نوری ہمدانی نے مسلح افواج كے كمانڈروں اور سپاہ پاسداران كے افسروں سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ ہم سلامتی كونسل كے ايران كے متعلق اس فيصلے كی بھرپور مذمت كرتے ہیں-
اور یہ واضح كرتے ہیں كہ ايرانی قوم اپنے اتحاد ،جہادی جذبے اور جوان دانشوروں كی استقامت سے ہر سازش كا مقابلہ كرے گے-
انہوں نے سلامتی كونسل كو استمعار اور بڑی طاقتوں كا دنيا پر مسلط ہونے كا ہتھيار قرار ديا-
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم كسی صورت میں بھی اپنی علمی پيشرفت اور پر امن مقاصد كے لیے ایٹمی ٹيكنالوجی كو ترك نہیں كریں گے كيونكہ خداوند كی نعمتوں سے مستفيد ہونا ہر شخص كا حق ہے اور اس میں ہر كوئی برابر كا شريك ہے-
انہوں نے تقوی كو گرانقدر ترين گوہر اسلامی قرار ديا اور كہا كہ قرآن میں تقوی سے بڑھ كر كسی چيز كی اھميت نہیں ہے-