آيت ا للہ آصفی : اگر مسلمان وحدت كی رعايت نہ كریں تو اسلام كو بہت نقصان پہنچے گا-

IQNA

آيت ا للہ آصفی : اگر مسلمان وحدت كی رعايت نہ كریں تو اسلام كو بہت نقصان پہنچے گا-

سياسی گروپ: امريكہ چاہتا ہے كہ سنی اور شيعہ كو آپس میں لڑا دے اگر مسلمان وحدت كا خيال نہیں كریں گے تو اسلام كو نقصان پہنچے گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ محمد مہدی آصفی (شورای عالی مجمع جہانی اہل بيت كے ركن )نے مكہ مكرمہ میں منعقدہ ايك كانفرنس میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ مسلمان وحدت و اخوت كے ساتھ استمعار كے وجود سے اسلامی ممالك كو پاك كر سكتے ہیں-
انہوں نے اس كانفرنس میں جو رھبر معظم كے دفتر میں منعقد ہو رہی تھی میں خطاب كرتے ہوۓ فرمايا كہ استعمار اب جديد مرحلے میں داخل ہو چكا ہے اور گذشتہ نصف صدی سے مختلف منصوبوں پر كام كر رہا ہے –
آيت اللہ آصفی نے وضاحت كرتے ہو ۓ كہا كہ آج اسلام افريقہ مشرق وسطی اور دنيا كی دوسری جگہوں پر ايك بہت بڑی حقيقت اور طاقت ہے اور اسلامی دنيا كی مشكلات كا حل صرف اور صرف وحدت میں ہے-