ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ باكو ،باكو میں مقيم ايرانی سفير جناب افشار سليمانی نے كہا ہے كہ ہم مسلمان ہیں لہذا اسلامی قوانين پر عمل پيرا ہونا چاہیے-
انہوں نے كہا كہ میں كوئی مفتی نہیں كہ كسی چيز كے بارے میں فتوی د ے سكوں
البتہ رافيق تقی ،كے معاملہ كو سياست سے بالاتر ہو كر ديكھنا چاہیے يقينا وہ اپنے منطقی انجام تك پہنچے گا-
انہوں نے كہا كہ بعض اخبارات جو كہ مذھبی رجحانات نہیں ركھتے انہوں نے اس بيان كو غلط رنگ میں پيش كيا ہے-