آيت اللہ سبحانی:تشيع عين اسلام ہے-

IQNA

آيت اللہ سبحانی:تشيع عين اسلام ہے-

سياسی گروپ:ہم دنيا كو اپنی علمی اور تاريخی شخصيات كا جتنا تعارف كرائیں گے-اور اپنی دينی تعليمات كو عصر رسالت كے ساتھ متصل كریں گے تو یہ بات واضح ہوجاۓ گی كہ شيعہ ہی حقيقی اسلام ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ سبحانی نے ايك ملاقات میں جو ابن ميثم بحرانی كانفرنس منعقد كرنے والے عہدہ داروں نے آيت اللہ سبحانی سے كی فرمايا كہ وہ ايك كتاب بنام طبقات شيعہ لكھ رہے ہیں جو ۱۰ جلدوں پر مشتمل ہوگی اس كتاب میں عصر پيغمبر سے ليكر چودھویں صدی ھجری تك كے علماء و فقھا كے حالات زندگی اور انكی تاليفات ذكر كی گئی ہیں اس كتاب كی تحرير كا مقصد یہ ہے كہ دنيا والے ديكھیں كہ شيعہ فقھا نے معارف اسلامی كی نشرو اشاعت كے لیے كس قدر زحمتیں برداشت كی ہیں-
انہوں نے كہا كہ شيعہ كی علمی شخصيات كا جتنا بھی تعارف كرايا جاۓ اسكے بہتر نتائج بر آمد ہوں گے اور نفرتیں كم ہوں گی-