حزب فضيلت جمہوریہ آذربائيجان كے نائب نے ٹيلی فون پر ايكنا شعبہ باكو سے خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ آذربائيجان كے حجاج كرام صحت و سلامتی كے ساتھ ہیں یہ حجاج كرام زمينی راستے سے مدينہ منورہ سے ہوتے ہو ۓ مكہ مكرمہ پہنچے ہیں انہوں نے كہا كہ اگرچہ بعض حجاج كرام كو گرمی سے پريشانی ہوئی ليكن اب صورت حال انتہائی تسلی بخش ہے-
انہوں نے كہا كہ آزری حجاج كرام اب تك مختلف مقامات مقدسہ كی زيارت كر چكے ہیں –آخر میں انہوں نے كہا كہ مكہ مكرمہ كی بعض زيارتیں پوليس كی كڑی نگرانی میں ہوتی ہیں جو كہ تكليف دہ عمل ہے-