آيت اللہ مكارم شيرازی :وہابی علماء كا حالیہ فتوی دنيا بھر میں مكتب تشيع كی عزت و افتخار سے بوكھلاھٹ كا شاخسانہ ہے-

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی :وہابی علماء كا حالیہ فتوی دنيا بھر میں مكتب تشيع كی عزت و افتخار سے بوكھلاھٹ كا شاخسانہ ہے-

سياسی گروپ:دنيا بھر سے غافل و بے خبر ۳۹ وھابی علماء كا شيعوں كی تكفير اور ان كے خون كو مباح قرار دينے كا فتوی دنيا بھر میں مكتب تشيع كی عزت و افتخار سے بوكھلاھٹ كا نتيجہ ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے مختلف مكاتب فكر كے افراد كو خطاب كرتے ہو ۓ فرمايا كہ عالم اسلام میں تفرقہ ڈالنا استعمار كی ديرينہ خواہش ہے لہذا مسلمانوں كو چاہیے كہ بيداری كا ثبوت ديتے ہوۓ اس سازش كو ناكام بنا دیں-
انہوں نے فرمايا كہ اختلاف اسلوب اپنی جگہ پر باقی ہے ليكن آپس میں اتحاد اور مضبوط بنا كر دشمن كے عزائم كو خاك میں ملا ديا جاۓ-
مرجع تقليد نے فرمايا كہ جمہوری اسلامی ايران كے استكبار جہان سے ٹكر لينے سے تشيع كا وقار دنيا بھر كے سامنے نكھرا ہے اسرائيل تمام تر جديد ٹيكنالوجی كے باوجود حزب اللہ كے جوانوں كے سامنے نہ ٹك سكا اس سے ثابت ہوتا ہے كہ مكتب تشيع اسلام كے دشمنوں كے لیے اولين چٹان ہے-
مرجع تقليد نے فرمايا كہ آج دنيا مكتب آل محمد ۖ كی صداقت كی گواہی دے رہی ہے-