ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ خبر سائٹ سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ جوادی آملی نے آذربائيجان شرقی كے طلاب اور علماء كرام سے ملاقات میں كہا كہ معارف قرآن كا دقت سے مطالعہ كرنا چاہیے-
انہوں نے وضاحت كی كہ حوزہ علمیہ میں اگرچہ تمام علوم كی تدريس ہونی چاہیے ليكن درس تفسير قرآن كريم حوزہ كا باقاعدہ در ہونا چاہیے كيونكہ قرآن كے ساتھ انس و محبت انسان كی نجات كا باعث ہے-