ماكو اور چالان كے نمائندہ اور قومی سلامتی كميشن كے ركن جناب سليمان جعفر زادہ نے ايكنا شعبہ آذربائيجان غربی سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ صدام كے زندہ ہونے كا احتمال موجود ہے اور اگر صدام كی جگہ پر اس كے مشابہ كسی شخص كو پھانسی دی گئی ہو تو یہ شرعی لحاظ سے جائز نہیں ہے –
انہوں نے كہا كہ صدام نے ايران ،عراق اور كويت كے لوگوں كے ساتھ بڑی خيانت كی ہے اور موت كی سزا اس كے لیے كم ہے اس پھانسی كے اقدام سے دنيا میں خوشی كی لہر دوڑ گئی ہے-