ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حوزہ علمیہ تنكا بن كے حوزہ علمیہ كے زعيم حجة الاسلام والمسلمين محمد رضا رحمت نے كہا ہے كہ یہ مقبرہ حرم مطہر كے باب شيخ طوسی میں واقع ہے اور یہاں پر آيت اللہ سيد مصطفی كے علاوہ آيت اللہ غروی اصفہانی اور آيت اللہ حسينی بھی مدفون ہیں ،عراق میں امام خمينی كے آثار كو نشر و محفوظ كرنے والی كمیٹی كے انچارج كا كہنا ہے كہ امام خمينی كا نجف اشرف میں مكان جہاں سے وہ انقلاب اسلامی كی تحريك كی رھنمائی كرتے تھے مقام معظم رھبری كی كوششوں سے خريدا جا چكا ہے اور مستقبل قريب میں یہ ايك تاريخی ورثے كے طور پر سامنے آۓ گا ،انہوں نے مزيد كہا كہ عراق اور فرانس میں امام خمينی كے آثار كو جمع كرنے كے لیے مختلف كمیٹياں تشكيل دی چكی ہیں تاكہ رھبر كبير كے آثار كو يكجا كيا جاسكے-